مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

نامناسب سوالات پر میرا پوڈکاسٹ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ان کی ذاتی زندگی اور ماضی سے متعلق متنازع سوالات کیے گئے، جن پر میرا نے بارہا گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی، تاہم میزبان مسلسل حساس موضوعات پر سوالات کرتے رہے۔
میرا ناراض ہو گئی

میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم “سائکو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔

April 20, 2026

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں نامناسب اور ذاتی نوعیت کے سوالات پر احتجاجاً انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم “سائکو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔ اسی سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ سے ان کی ذاتی زندگی اور ماضی سے متعلق متنازع سوالات کیے گئے، جن پر میرا نے بارہا گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی، تاہم میزبان مسلسل حساس موضوعات پر سوالات کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب میزبان نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے اداکارہ سے غیر مناسب جملے بھی کہے، جس پر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اس واقعے پر اداکارہ مشی خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر صحافی کو اس طرح کے ذاتی اور غیر ضروری سوالات سے گریز کرنا چاہیے تھا، خاص طور پر جب مہمان واضح طور پر اس سے گریز کر رہا ہو۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نے اس انٹرویو کو تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں کچھ نے میزبان کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا جبکہ دیگر نے میرا کے فیصلے کی حمایت کی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو اجاگر کرتا ہے کہ انٹرویوز میں حدود اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا خیال رکھنا کیوں ضروری ہے، خاص طور پر جب بات فنکاروں کی ذاتی زندگی سے جڑی ہو۔

دیکھئیے:شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کیلئے کونسی دو واضح شرائط رکھیں؟ ریما خان نے قصہ سنا دیا

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *