رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

اسلام آباد میں بارودی مواد اور ٹریفک پابندیوں سے متعلق افغان اکاؤنٹ کا پراپیگنڈا بے بنیاد قرار

اسلام آباد میں بارودی مواد کی برآمدگی اور ٹریفک پابندیوں سے متعلق افغان پراپیگنڈا اکاؤنٹ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

April 21, 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے افغان پراپیگنڈا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘اسلام آباد پوسٹ’ کی جانب سے ایک بار پھر من گھڑت اور گمراہ کن مہم جوئی کی گئی ہے۔ مذکورہ اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پر یہ بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہر قسم کی نقل و حمل اور بالخصوص بھاری مال بردار گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام تر دعوے حقائق کے منافی اور دشمن عناصر کی اس منظم مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کے پرامن حالات کو سبوتاژ کرنا اور شہریوں میں بے چینی و عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر میں کسی بھی مستند سرکاری ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا، اور نہ ہی وفاقی پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے ایسی کسی کاروائی یا پابندی کی تصدیق کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سر زمین سے چلنے ہونے والے ایسے مخصوص سوشل میڈیا ہینڈلز مسلسل پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کے سیکیورٹی امیج کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ اور من گھڑت خبروں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر یقین کریں۔

دیکھیے: علامہ اقبال کا 88واں یومِ وفات، ملک بھر میں آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *