سعودی عرب میں بھارت کو سفارتی دھچکا، اجیت ڈوول کے استقبال کے لیے کوئی اعلیٰ عہدیدار ایئرپورٹ نہ پہنچا

سعودی عرب میں بھارتی این ایس اے اجیت ڈوول کا تذلیل آمیز استقبال؛ اعلیٰ حکام کی عدم موجودگی نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی۔
سعودی عرب میں بھارتی این ایس اے اجیت ڈووال کا تذلیل آمیز استقبال؛ اعلیٰ حکام کی عدم موجودگی نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی۔

بھارتی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کا دورہ سعودی عرب بڑی سفارتی شکست میں بدل گیا؛ ایئرپورٹ پر سرد استقبال نے بھارت کی عالمی سبکی کر دی۔

April 21, 2026

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران انہیں ملنے والے انتہائی سرد استقبال اور پروٹوکول کی کمی نے عالمی سفارتی حلقوں میں بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی حیثیت واضح کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق اجیت ڈوول کے سعودی عرب پہنچنے پر کسی بھی اعلیٰ حکومتی یا سفارتی عہدیدار نے ان کا استقبال نہیں کیا، بلکہ محض ایئرپورٹ کے سکیورٹی ڈائریکٹر کو رسمی گلدستہ پیش کرنے کے لیے بھیجا گیا۔

سفارتی ماہرین اس غیر معمولی رویے کو بھارت کی واضح تذلیل اور خارجہ پالیسی کی عبرت ناک شکست قرار دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی آداب کے مطابق اعلیٰ سطح کے وفود کا استقبال متعلقہ وزارتوں کے وزراء یا اعلیٰ ترین حکام کرتے ہیں، تاہم سعودی عرب جیسے اہم تزویراتی ملک کی جانب سے محض ایک سکیورٹی عہدیدار کو بھیجنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کی سفارتی اہمیت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس واقعے نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ خطے میں بھارت کا اثر و رسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پروٹوکول میں اس دانستہ کمی نے بھارتی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جسے ناقدین بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامی اور بین الاقوامی سطح پر ملنے والی ایک ایسی شکست قرار دے رہے ہیں جسے اب چھپانا ممکن نہیں رہا۔

دیکھیے: شہباز شریف کا یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ: مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *