پاکستان کی امریکا اور ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل، سفارت کاری کو موقع دینے پر زور

اسحاق ڈار نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو سراہا۔
پاکستان کی دونوں فریقین سے جنگ بندی کی اپیل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

April 21, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور خطے میں امن کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ترجیح دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا خواہاں ہے، جس کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے مؤثر اور پائیدار ذرائع ثابت ہو سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان براہ راست رابطوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے قیام اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے کلیدی اور مثبت کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور امریکی صدر کے حالیہ بیانات کے باعث غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے بھی فعال ہے اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سفارتی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل اس کی متوازن خارجہ پالیسی کی عکاس ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی جانب سے سفارت کاری پر اصرار ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی نئی جنگ کے حق میں نہیں ہے اور وہ ایران و امریکا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر کے عالمی برادری میں اپنی سفارتی اہمیت منوانا چاہتا ہے۔

دیکھئیے:امریکی صدر کے سخت تیور: جنگ بندی میں توسیع سے انکار، مذاکرات کے علاوہ ایران کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *