باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی؛ 18 دہشت گرد ہلاک، ہلاک شدگان میں افغان شہری بھی شامل

خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
خیبر کے علاقے باڑا میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 18 جنگجو ہلاک۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں، بیشتر لاشیں قبضے میں لے لی گئیں۔

April 23, 2026

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر باڑہ کے مخصوص علاقے میں کاروائی کی۔ اس شدید جھڑپ کے نتیجے میں 18 جنگجو مارے گئے، جن میں سے بیشتر کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغان باشندے بھی شامل ہیں، جو سرحد پار سے آکر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں دہشت گردوں کے دیگر ممکنہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی شرپسند عناصر کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ سرحد پار سے ہونے والی مداخلت اور مقامی سطح پر دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کیا جا سکے۔

دیکھیے: ہزارہ کمیونٹی پالیسی سینٹر کا ڈیورنڈ لائن کو پاک افغان مستقل سرحد تسلیم کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *