ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، نائب وزیراعظم اور آرمی چیف نے پرتپاک استقبال کیا

آمد پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اہم دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

April 24, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آمد پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اپنے اس اہم دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں اہم سیاسی و سیکیورٹی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پاکستانی قیادت اور ایرانی وفد کے درمیان ہونے والی ان بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور کو کلیدی اہمیت حاصل ہوگی۔

دیکھئیے:ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج رات اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی ذرائع نے تصدیق کر دی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *