سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

ڈیجیٹل سازش بے نقاب: پاکستان اور برادر اسلامی ممالک میں دراڑ ڈالنے کے لیے بھارت کا ‘جعلی نیٹ ورک’ متحرک

بھارتی سیلز نہ صرف خارجہ محاذ پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ اندرونِ ملک بھی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی مشکوک مہمات سے ہوشیار رہیں اور دشمن کے ڈیجیٹل آلہ کار بننے سے گریز کریں۔
پاکستان کے خلاف بھارتی مہم

اکاؤنٹ کی پرانی پوسٹس کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ 26 فروری 2021 کو اسی اکاؤنٹ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کو 'ہیرو' قرار دیا گیا تھا۔

April 26, 2026

پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے ایک وسیع اور منظم ڈیجیٹل مہم کا انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تزویراتی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔ تحقیقات کے مطابق بھارت نے ہزاروں ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تخلیق کر رکھے ہیں جو خود کو پاکستانی ظاہر کرتے ہیں لیکن ان کے ذریعے سعودی عرب، ترکیہ، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے دوست ممالک کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

اس منظم نیٹ ورک کا ایک بڑا ثبوت ‘عائشہ آفاق’ نامی اکاؤنٹ کی صورت میں سامنے آیا ہے جو 2021 سے خود کو اسلام آباد کی رہائشی ظاہر کر کے سرگرم تھا۔ اس اکاؤنٹ کی پرانی پوسٹس کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ 26 فروری 2021 کو اسی اکاؤنٹ سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کو ‘ہیرو’ قرار دیا گیا تھا۔ مزید برآں، اس اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں نظر آنے والا لباس اور ماحول کسی بھی طرح پاکستان سے مطابقت نہیں رکھتا، جو اس کے بھارتی آپریٹر ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔

پروپیگنڈا بے نقاب ہونے کے بعد مذکورہ اکاؤنٹ سے پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں، تاہم ٹیکنیکل ڈیٹا کے مطابق اس کی لوکیشن اب بھی ‘جنوبی ایشیا’ ظاہر ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیلز نہ صرف خارجہ محاذ پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ اندرونِ ملک بھی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی مشکوک مہمات سے ہوشیار رہیں اور دشمن کے ڈیجیٹل آلہ کار بننے سے گریز کریں۔

دیکھئیے:پاکستانی فوج اور حساس اداروں میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد، کالعدم تنظیم کا پروپیگنڈا بے نقاب

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *