سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، سوشل میڈیا اور سفارت کار پاکستان کے متعلق ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں: امیر خان متقی

وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیر خان متقی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں چینی شہر ارمچی میں طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
امیر خان متقی کا پیغام

طالبان کے وزیرِ خارجہ نے اپنے سفارت کاروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

April 26, 2026

کابل: طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں اس وقت طالبان کے خلاف کوئی بھی اپوزیشن تحریک وجود نہیں رکھتی اور پورے ملک میں کسی ایک مقام پر بھی ان کے حفاظتی ناکوں یا کمانڈ ڈھانچے پر کوئی حملہ نہیں ہو رہا۔ ہفتے کے روز طالبان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان کا کوئی ایک صوبہ یا ضلع ایسا نہیں ہے جہاں مخالفین کا کوئی مرکز موجود ہو، اور طالبان کی حکومت کو کسی قسم کی اندرونی مزاحمت کا سامنا نہیں ہے۔

طالبان کے سینیئر عہدیدار کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ‘فریڈم فرنٹ’ اور ‘نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان’ جیسی تنظیمیں وقتاً فوقتاً مختلف صوبوں میں طالبان پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہتی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو ابھی تک داخلی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اور دیگر سخت پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ نظام سے نالاں ہے۔

دوسری جانب امیر خان متقی نے کابل میں منعقدہ بین الاقوامی روایتی کشتی کے میلے میں شریک ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران افغانستان کے علاقائی ممالک کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر زور دیا۔ اس تین روزہ میلے میں ایران، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغیزستان اور ترکیہ سے ساٹھ کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ متقی کا کہنا تھا کہ امارتِ اسلامیہ کے قیام کے بعد افغانستان میں روایتی کھیلوں کو فروغ ملا ہے اور اس طرح کے مقابلے خطے کے ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی دوران طالبان کے وزیرِ خارجہ نے اپنے سفارت کاروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔ وزارتِ خارجہ کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیر خان متقی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں چینی شہر ارمچی میں طالبان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے سوشل میڈیا، میڈیا اور سفارتی حلقوں کو محتاط اور تعمیری انداز اپنانا چاہیے تاکہ سفارتی کوششوں کو ثمر آور بنایا جا سکے۔

دیکھئیے:المرصاد کا خط اور مولانا ادریس ترنگزئی کے خلاف مہم: بیانیاتی تصادم، سفارتی خطرات اور علاقائی پہلو

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *