رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

صدر زرداری کا دورہ چین: کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی ترقی کے لیے 3 اہم معاہدوں پر دستخط

صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین 3 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔
صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران کراچی میں پانی کی فراہمی اور زرعی شعبے میں جدت لانے کے لیے پاکستان اور چین کے مابین 3 اہم معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

پاکستان اور چین کے مابین پانی کی فراہمی، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کی صنعت میں تعاون کے لیے 3 معاہدے طے پا گئے۔ صدر زرداری نے کراچی میں ڈیسیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے معاہدے کی توثیق کی۔

April 27, 2026

پاکستان اور چین نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے پانی کو نمکیات سے پاک کرنے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی تین اہم یادداشتوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، جو ان دنوں چین کے ایک ہفتہ طویل سرکاری دورے پر ہیں، نے ان معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ان معاہدوں کا محور کراچی جیسے بڑے شہر میں پانی کی قلت کا خاتمہ اور ملک میں جدید کاشتکاری کے طریقوں کو متعارف کروانا ہے۔

ترجمان کے مطابق پہلا اہم معاہدہ حکومتِ سندھ کے محکمہ بلدیات اور چینی کمپنی ‘لوسیون انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ’ کے درمیان طے پایا، جس کے تحت کراچی میں سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زرعی شعبے میں بہتری کے لیے ‘لونگ پنگ ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی’ کے ساتھ ٹیکنالوجی کی فراہمی کا معاہدہ ہوا، جبکہ چائے کی صنعت میں خودکفالت کے لیے ‘ہونان ٹی گروپ’ کے ساتھ بھی شراکت داری قائم کی گئی ہے۔

تقریب کے دوران صدر زرداری نے امراضِ قلب کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر چینی پروفیسر پان ژیانگ بن کو ‘ستارہِ پاکستان’ سے بھی نوازا۔ صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور بیجوں کی ٹیکنالوجی و جدید مشینری کے شعبوں میں چینی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *