ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری:پی ایس ایل 11 کے تمام پلے آف میچز تماشائیوں کے لیے کھولنے کی منظوری؛ وزیراعظم نے محسن نقوی کی درخواست قبول کرلی

وزیراعظم نے اس اجازت کے ساتھ ایک اہم شرط بھی عائد کی ہے۔ ملک میں جاری “قومی کفایت شعاری مہم” کے پیشِ نظر، وزیراعظم نے شائقینِ کرکٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں یا ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں
پی ایس ایل پلے آف

اس سے قبل تماشائیوں کو صرف فائنل کے لیے اجازت دی گئی تھی، جس پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے پلے آف میچز کو بھی "اوپن" کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

April 27, 2026

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے بعد اب تمام تینوں پلے آف میچز کے لیے بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ یہ اہم فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم سے پلے آف میچز میں عوامی شرکت کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ تاہم، وزیراعظم نے اس اجازت کے ساتھ ایک اہم شرط بھی عائد کی ہے۔ ملک میں جاری “قومی کفایت شعاری مہم” کے پیشِ نظر، وزیراعظم نے شائقینِ کرکٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی وسائل کی بچت ممکن ہو سکے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تماشائیوں کو صرف فائنل کے لیے اجازت دی گئی تھی، جس پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے پلے آف میچز کو بھی “اوپن” کرنے کا پرزور مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اب اس فیصلے کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹرز کے دوران بھی اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا، جو لیگ کی کامیابی اور رونق میں اضافے کا باعث بنے گا۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11 کے پلے آف اسٹیج کا آغاز؛ خالی اسٹیڈیمز پر شائقینِ کرکٹ کی تشویش، تمام میچز عوام کے لیے کھولنے کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *