ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو زہر دیے جانے کا انکشاف، ہسپتال منتقل

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو زہر دیے جانے کا انکشاف، ہسپتال منتقل

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو مبینہ زہر دینے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ طالبان کی اندرونی کشمکش کا نتیجہ ہے۔

November 4, 2026

متعدد بین الاقوامی و علاقائی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کےسپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو طالبان کی سینیئر قیادت کے ایک نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کابل اور قندھار میں طالبان کی مرکزی قیادت کے مابین عرصے سے جاری شدید اندرونی اور سیاسی اقتدار کی کشمکش کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے کچھ سينیئر رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پالیسیوں سے نالاں تھے اور انہیں افغانستان بھر میں بڑھتی ہوئی طالبان مخالف مزاحمت کو مؤثر طریقے سے روکنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کی جانے والی حالیہ فضائی کارروائیوں کے بعد ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی پراسرار اور مسلسل خاموشی بھی طالبان کے متعدد گروہوں اور سینیئر رہنماؤں میں شدید تشویش اور تحفظات کی بنیاد بنی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *