سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

افغان فورسز کی سرحدی اشتعال انگیزی؛ چمن کیڈٹ کالج پر مارٹر حملہ

چمن میں افغان بارڈر فورسز کی اشتعال انگیزی؛ ابتو کاریز میں واقع کیڈٹ کالج پر مارٹر گولوں سے حملہ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغان فورسز کا کیڈٹ کالج پر حملہ

بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان بارڈر فورسز کی جانب سے کیڈٹ کالج پر مارٹر حملے کی تفصیلات اور پاک فوج کا جوابی ایکشن۔

April 29, 2026

بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں افغان بارڈر فورسز نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع اور مقامی اطلاعات کے مطابق، افغان فورسز کی جانب سے چمن کے علاقے ‘ابتو کاریز’ میں واقع کیڈٹ کالج پر مارٹر گولے داغے گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ آج دوپہر تقریباً 12 بجے پیش آیا، جب سرحد پار سے اچانک بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی گئی۔ مارٹر گولے کیڈٹ کالج چمن کی حدود میں آکر گرے، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حملے کے وقت تعلیمی ادارے میں موجود طلبہ اور عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

سکیورٹی صورتحال

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرحد پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کی اس بزدلانہ کارروائی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا افغان فورسز کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سکیورٹی فورسز کا جوابی ایکشن

پاک فوج نے اس واقعے پر بھرپور اور موثر جوابی کاروائی کی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور سرحد پر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *