افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

سیاسی مخالفت یا اخلاقی پستی؟ برطانیہ میں طاہر اشرفی کو ہراساں کرنے پر اظہر مشوانی کو تنقید کا سامنا

برطانیہ میں اظہر مشوانی کی قیادت میں مذہبی رہنما حافظ طاہر اشرفی اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے واقعے نے سیاسی غنڈہ گردی اور اخلاقی پستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
برطانیہ میں اظہر مشوانی کی قیادت میں مذہبی رہنما حافظ طاہر اشرفی اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے کے واقعے نے سیاسی غنڈہ گردی اور اخلاقی پستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی پر مبینہ طور پر اس وقت حملے اور ہراسانی کی کوشش کی گئی جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے، جسے اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

May 1, 2026

برطانیہ میں پیش آنے والے ایک حالیہ واقعے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اظہر مشوانی اور ان جیسے دیگر انتشار پسند عناصر سیاسی اختلاف کو بدتمیزی اور غنڈہ گردی میں تبدیل کر چکے ہیں۔ عینی شاہدین اور سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اظہر مشوانی خود اس ہجوم کی قیادت کر رہے تھے جس نے اخلاقی حدود کو پار کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی۔ اس واقعے کے بعد مشوانی اور ان کے ساتھیوں کی اصل ذہنیت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے جو کسی بھی مہذب سیاسی روایت کی نفی کرتی ہے۔

فیملی کی موجودگی میں ہراسانی

مذہبی رہنماء حافظ محمد طاہر محمود اشرفی پر اس وقت حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی جب وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ موجود تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی بار بار حملہ آوروں کو متوجہ کرتے رہے کہ ان کے ساتھ باپردہ خواتین موجود ہیں، لیکن اظہر مشوانی کی قیادت میں موجود گروہ نے تمام اخلاقی و دینی اقدار کو روند ڈالا۔ خواتین کی موجودگی میں بدزبانی اور راہ چلتی فیملی کو ہراساں کرنا اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی

مشتعل ہجوم نے نہ صرف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ قومی اور عسکری شخصیات کے خلاف بھی شدید ہرزہ سرائی کی۔ یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر صرف اور صرف نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر نہ تو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور نہ ہی ان کا طرزِ عمل کسی مہذب معاشرے کے شایانِ شان ہے۔

ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش

سیاسی مبصرین کے مطابق مشوانی جیسے کردار بیرونِ ملک مقیم ہو کر پاکستان کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ایک خاندان کو سرِ عام ہراساں کرنا اور سیاسی مخالفت میں اخلاقی پستی کی انتہا تک جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔ اس واقعے کے بعد عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف ضابطے کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں کسی کی نجی زندگی اور خاندان کو سیاسی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *