ٹرمپ کی ایران سے ناکام بات چیت پر مایوسی، پاکستان کے علاقائی کردار اور وقار کا احترام کرتا ہوں

ہم نے ایران سے بات چیت کی ہے لیکن حالات ٹھیک نظر نہیں آ رہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں اس پیشرفت سے خوش نہیں ہوں
ٹرمپ پاکستان کا احترام کرتا ہے

دوسری جانب، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان کے لیے احترام اور مثبت رویے کا اظہار بھی نمایاں ہو رہا ہے۔

May 1, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ہونے والے حالیہ رابطوں پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں اور وہ اس صورتحال سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ “ہم نے ایران سے بات چیت کی ہے لیکن حالات ٹھیک نظر نہیں آ رہے۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں اس پیشرفت سے خوش نہیں ہوں۔” امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری اور علاقائی عزائم کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت بظاہر کسی تعطل کا شکار ہو گئی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کے بادل چھا گئے ہیں۔

دوسری جانب، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حوالے سے اپنے حالیہ بیانات میں خاص طور پر احترام اور مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک حالیہ گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ: “ہم پاکستان اور اس کے عوام کا بہت احترام کرتے ہیں؛ وہ ایک انتہائی اہم ملک ہیں اور خطے میں امن کے لیے ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔” ۔

مبصرین کے مطابق، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکہ پاکستان کے علاقائی وزن اور سفارتکاری کا احترام کرتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ایک طرف ایران کے ساتھ سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری طرف پاکستان کی ذمہ دارانہ علاقائی پالیسیوں کا کھل کر احترام کیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:ایران کا نیا مذاکراتی منصوبہ: جنگ بندی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں؛ ایرانی خبررساں ایجنسی

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *