وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں برقرار: اگر ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملےکیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے؛ ٹرمپ

ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔
ٹرمپ کا بیان

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے دوران لچک کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

May 4, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے پراجیکٹ فریڈم کے تحت امریکی جہازوں یا تنصیبات کو نشانہ بنایا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کے پانیوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے امریکی حکمتِ عملی واضح کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے دوران لچک کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے امریکی عسکری طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں امریکہ کی فوجی تیاری مکمل ہے۔ ہمارے پاس اعلیٰ ترین معیار کے ہتھیار، جدید ترین گولہ بارود اور ہر قسم کا عسکری ساز و سامان موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہمارے فوجی اڈے موجود ہیں جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور ساز و سامان سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ ہم ان تمام وسائل کو استعمال کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کا استعمال کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آبنائے ہرمز کے راستوں اور سمندری حدود میں کشیدگی کے باعث خطے میں جنگی جہازوں اور بحری بیڑوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی سکیورٹی کے لیے پراجیکٹ فریڈم کے تحت اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جس پر ایران نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر کی اس دھمکی کے بعد خطے میں سفارتی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

دیکھئیے:ایران کا بڑا تجارتی اقدام: متحدہ عرب امارات پر انحصار ختم؛ پاکستان کے راستے درآمدات کا آغاز

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *