رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

باجوڑ میں پاک افغان قبائل کے درمیان تاریخی جرگہ کامیاب، جنگ بندی اور امن معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور افغانستان کے قبائل کے درمیان باجوڑ میں تاریخی جرگہ کامیاب؛ کنڑ سے مہمند تک جنگ بندی اور تجارتی راستے کھولنے پر اتفاق۔
پاکستان اور افغانستان کے قبائل کے درمیان باجوڑ میں تاریخی جرگہ کامیاب؛ کنڑ سے مہمند تک فائر بندی اور تجارتی راستے کھولنے پر اتفاق۔

باجوڑ اور افغانستان کے مابین تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔ حاجی لعلی شاہ پختون یار کے مطابق دونوں جانب جنگ بندی ہوگی اور تجارتی راستے بحال کر دیے جائیں گے۔

May 5, 2026

باجوڑ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں پاکستان اور افغانستان کے قبائل کے درمیان منعقدہ تاریخی جرگہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد کنڑ، دانگام سے لے کر باجوڑ اور مہمند کے سرحدی علاقوں تک مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں جانب کے قبائل بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کی مستقل بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

معاہدے کے مطابق اب سرحد کے دونوں اطراف کسی بھی قسم کی فائرنگ، جھڑپوں اور جارحیت سے مکمل گریز کیا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس معاہدے کا ایک اہم ترین پہلو تجارتی راستوں کی کشادگی اور آمد و رفت کی بحالی ہے، جس سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی تنازع کی صورت میں اسے صرف بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

دیکھیے: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی عملہ محفوظ بچا لیا گیا

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *