رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دی۔ تین دن کی مسلسل نگرانی کے بعد کی گئی اس کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

July 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو سے 120 سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے قواعد سخت کر دیے۔ نجی خلائی شعبے کی تیزی سے ترقی اور بہتر معاوضوں کے باعث ماہر سائنسدان سرکاری ادارہ چھوڑنے لگے۔

July 18, 2026

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی عملہ محفوظ بچا لیا گیا

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں خراب موسم اور تکنیکی خرابی کا شکار بھارتی جہاز ایم وی گوتم کے عملے کو ممبئی ایم آر سی سی کی کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں خراب موسم اور تکنیکی خرابی کا شکار بھارتی جہاز ایم وی گوتم کے عملے کو ممبئی ایم آر سی سی کی کال پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچا لیا۔

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن: بھارتی جہاز ایم وی گوتم کو تکنیکی خرابی کے بعد پاک بحریہ کے فریگیٹ کشمیر نے ریسکیو کیا۔

May 5, 2026

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کے تحت ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے ہوئے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا ہے۔ یہ ریسکیو آپریشن ممبئی کے ‘میرین ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر’ کی جانب سے موصول ہونے والی ایک ہنگامی کال کے بعد فوری طور پر شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بحری جہاز ‘ایم وی گوتم’ عمان سے بھارت کی جانب سفر کر رہا تھا کہ سمندر کے درمیان اس میں شدید تکنیکی اور مکینیکل خرابیاں پیدا ہو گئیں، جس کے باعث جہاز اور اس پر سوار عملہ خطرے میں پڑ گیا۔ ممبئی سے مدد کی اپیل موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے اپنے فریگیٹ ‘کشمیر’ کو فوری طور پر متاثرہ جہاز کی امداد کے لیے روانہ کیا۔

پاک بحریہ کے فریگیٹ ‘کشمیر’ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بھارتی عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور انہیں ضروری انسانی امداد فراہم کی۔ پاک بحریہ کا یہ بروقت اقدام بین الاقوامی سمندری قوانین اور انسانی ہمدردی کے اعلیٰ ترین اصولوں کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کی بدولت ایک ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔

دیکھیے: صدر ٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم: آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کا اعلان

متعلقہ مضامین

رپورٹس کے مطابق امریکا ایران پر مزید حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اسرائیل کو درجنوں اضافی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم ابھی نئے حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

July 18, 2026

انڈیا کا مشن چاند اب ایک نئے امتحان سے دوچار ہے کیونکہ بھارتی خلائی ادارہ آئی ایس آر او کے سائنسدان چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں 100 سے 120 سائنسدان آئی ایس آر او چھوڑ چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے استعفوں کی منظوری کا طریقہ مزید سخت کر دیا ہے۔

July 18, 2026

اقوامِ متحدہ کے عہدیدار الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی اور طالبان سے روابط اب بھی برقرار ہیں۔ داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان بھی افغانستان سے سرگرم اہم دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہیں۔

July 18, 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ ایران نے امریکی حملوں سے جاں بحق شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

July 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *