افغانستان فریڈم فرنٹ کا قندوز ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ، طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت شدید ہو گئی جبکہ بدخشاں کی طرف طالبان دستوں کی منتقلی متاثر۔

August 6, 2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن الرصاد، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، جبکہ اہم کمانڈر بھی مارے گئے۔

August 6, 2026

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں مہتمم جامعۃ الرشید مفتی عبد الرحیم کا 6 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب، فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو دینی فریضہ قرار دے دیا۔

August 6, 2026

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر اس کا مؤقف قائم ہے اور تنازع کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

August 6, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

August 6, 2026

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے پر مذاکرات بدستور جاری ہیں۔

August 6, 2026

کپل شرما کا ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ پر پاکستانی لیجنڈری کامیڈین امان اللّٰہ خان کو خراجِ تحسین

واضح رہے کہ قہقہوں کے بادشاہ کہلائے جانے والے امان اللّٰہ خان طویل علالت کے بعد 2020ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، لیکن ان کا فن آج بھی دونوں ممالک کے فنکاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔
کپل شرما اور امان اللہ

شو کے دوران کپل شرما نے امان اللّٰہ خان کے ساتھ اپنی ملاقات اور ان کی کہی ہوئی باتوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

May 5, 2026

بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے ’ورلڈ لافٹر ڈے‘ کے موقع پر پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور قہقہوں کے بادشاہ مرحوم امان اللّٰہ خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کپل شرما نے اپنے ورلڈ لافٹر ڈے اسپیشل شو کے دوران اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا اور یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کا انٹرویو کرتے ہوئے پاکستانی فنکار کی خدمات کو یاد کیا۔ شو کے دوران کپل شرما نے امان اللّٰہ خان کے ساتھ اپنی ملاقات اور ان کی کہی ہوئی باتوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات کے دوران لیجنڈری امان اللّٰہ خان نے انہیں بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں مقابلہ عام طور پر ہیرو اور ہیروئن کے درمیان ہوتا ہے۔ امان اللّٰہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کامیڈین تو بہت بڑا کام کر رہے ہیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹیں لاتے ہیں، ہمیں ہمیشہ اسی پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کامیڈین کی اداکاری سے لوگوں کو تھوڑی زیادہ ہنسی آ جاتی ہے جبکہ کسی کی کامیڈی پر تھوڑی کم، لیکن مسکراہٹیں پھیلانے کا کام ہر لحاظ سے بہت عمدہ ہے۔

کپل شرما کی جانب سے امان اللّٰہ خان کو یاد کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے اسے سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ قہقہوں کے بادشاہ کہلائے جانے والے امان اللّٰہ خان طویل علالت کے بعد 2020ء میں خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، لیکن ان کا فن آج بھی دونوں ممالک کے فنکاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔

دیکھئیے:بھارتی اداکارہ ریم شیخ نے کسی غیرمسلم سے شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

افغانستان فریڈم فرنٹ کا قندوز ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ، طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت شدید ہو گئی جبکہ بدخشاں کی طرف طالبان دستوں کی منتقلی متاثر۔

August 6, 2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن الرصاد، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، جبکہ اہم کمانڈر بھی مارے گئے۔

August 6, 2026

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں مہتمم جامعۃ الرشید مفتی عبد الرحیم کا 6 ہزار سے زائد طلبہ سے خطاب، فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کی قربانیوں کو دینی فریضہ قرار دے دیا۔

August 6, 2026

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر اس کا مؤقف قائم ہے اور تنازع کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *