ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی

انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر بھی برقرار ہے۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ

سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ابتدائی سات ٹیموں نے اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی ہیں۔ ورلڈ چیمپئن بھارت کی پہلی پوزیشن بدستور قائم ہے

May 5, 2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں اور خواتین کی رینکنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی بڑی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ابتدائی سات ٹیموں نے اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی ہیں۔ ورلڈ چیمپئن بھارت کی پہلی پوزیشن بدستور قائم ہے، تاہم ان کی سالانہ رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر بھی برقرار ہے۔

رینکنگ میں تبدیلی آٹھویں اور نویں نمبر پر دیکھنے میں آئی ہے جہاں سری لنکا کی ٹیم کو 6 پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ آٹھویں سے نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ دوسری جانب بنگلادیش کی ٹیم کو ایک پوائنٹ کا فائدہ ہوا ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان کا دسواں، زمبابوے کا گیارہواں اور آئرلینڈ کا بارہواں نمبر بدستور برقرار ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سالانہ ٹیم رینکنگ کی ابتدائی دس پوزیشنز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا عالمی رینکنگ میں پہلا نمبر بدستور برقرار ہے۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور پاکستان کا آٹھواں نمبر اپنی جگہ قائم ہے۔

دیکھئیے:پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *