سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

بی ایل اے اور بشیر زیب کا دہرا معیار: غیر ملکی فنڈنگ اور بلوچ نوجوانوں کے استحصال کا مکروہ چہرہ بے نقاب

کالعدم بی ایل اے کے سرغنہ بشیر زیب کی جانب سے غیر ملکی ایجنڈے پر بلوچ نوجوانوں کے استحصال اور ترقیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے حقائق منظرِ عام پر آگئے۔
کالعدم بی ایل اے کے سرغنہ بشیر زیب کی جانب سے غیر ملکی ایجنڈے پر بلوچ نوجوانوں کے استحصال اور ترقیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے حقائق منظرِ عام پر آگئے۔

بی ایل اے کی قیادت کا دہرا معیار بے نقاب؛ بشیر زیب بیرون ملک بیٹھ کر بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے اکسا رہے ہیں جبکہ ان کے اپنے بچے مغرب میں مقیم ہیں۔

May 6, 2026

بلوچستان میں جاری حالیہ بد امنی اور دہشت گردی کی لہر کے پیچھے کالعدم بی ایل اے اور اس کے سرغنہ بشیر زیب کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ معتبر ذرائع اور زمینی حقائق یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم یہ قیادت آزادی کے کھوکھلے نعروں کی آڑ میں بلوچستان کے غریب اور سادہ لوح نوجوانوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک رہی ہے، جبکہ ان کا اپنا طرز زندگی اس نام نہاد تحریک کے بالکل برعکس ہے۔

رپورٹس کے مطابق بشیر زیب اور اس کے نیٹ ورک کی قیادت کے اپنے بچے یورپ اور امریکہ کے پرآسائش تعلیمی اداروں اور محفوظ ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے غریب گھرانوں کے نوجوانوں اور حتیٰ کہ بیٹیوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر کے خودکش حملوں کے لیے بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ تضاد اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ یہ گروہ بلوچ حقوق کے تحفظ کے بجائے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہے۔

سکیورٹی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بشیر زیب کا نیٹ ورک پاکستان دشمن ممالک سے بھاری فنڈنگ حاصل کر رہا ہے۔ یہ رقم بلوچ عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے، سکولوں، ہسپتالوں اور سڑکوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بینکوں پر حملے، بے گناہ مزدوروں کا قتلِ عام اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی کارروائیوں کا مقصد بلوچ عوام کی ترقی کو روکنا ہے۔

آج کا شعور رکھنے والا بلوچ شہری یہ جان چکا ہے کہ مساجد اور بنیادی ڈھانچے پر حملے کسی صورت حقوق کی جنگ نہیں ہو سکتے۔ بلوچستان کے عوام اب بشیر زیب کی دہشت گردی کے بجائے ریاست کے ساتھ مل کر امن، تعلیم اور خوشحالی کے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *