حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے میں طے پانے کا امکان ہے، ایران نے جلد معاہدہ نہیں کیا تو نئےحملےکریں گے، ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ٹرمپ کی بکواس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، ایران اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی پیش کردہ تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے۔

May 7, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے کے اندر طے پا سکتا ہے، تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ سخت انتباہ بھی دیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے فوری معاہدہ نہ کیا تو اس پر نئے حملے کیے جائیں گے۔

امریکی چینل کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، ایران اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی پیش کردہ تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے اور ایک بڑے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران میں ان حلقوں سے رابطے میں ہیں جو اس ڈیل کے خواہش مند ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایرانی قیادت حتمی طور پر اس معاہدے پر متفق ہوتی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی مذاکرات میں پیش رفت کے اشارے ملنے پر ‘پراجیکٹ فریڈم’ جیسے اقدامات روکنے کا ذکر کیا تھا، مگر تازہ انٹرویو میں آبنائے ہرمز کی بندش کے حوالے سے ان کا لہجہ ایک بار پھر سخت دکھائی دیا، جو خطے میں کشیدگی اور سفارت کاری کے درمیان معلق صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

دیکھئیے:معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس

متعلقہ مضامین

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *