سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے مار گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق غازی نے بتایا کہ بھارت کے تباہ شدہ طیاروں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہیں۔
بھارت کا تمسخر

پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک انتہائی مہنگا اور کثیرالجہتی خودکار فضائی نظام بھی تباہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی جنگوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

May 7, 2026

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس، ائیر وائس مارشل طارق غازی نے انکشاف کیا ہے کہ ‘آپریشن بنیان المرصوص’ (معرکہ حق) کے دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے 8 جنگی طیارے مار گرائے، جس کے بعد اب فضائی معرکے کا سکور 8-0 پر ہے۔

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق غازی نے بتایا کہ بھارت کے تباہ شدہ طیاروں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک انتہائی مہنگا اور کثیرالجہتی خودکار فضائی نظام بھی تباہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی جنگوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ‘ملٹی ڈومین وار’ میں شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت پاکستانی اور بھارتی بچے بھی جانتے ہیں، چاہے بھارت اسے تسلیم نہ کرے۔ احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ جتنا دشمن زندگی سے پیار کرتا ہے، ہمیں اس سے کہیں زیادہ شہادت سے لگاؤ ہے اور شہید کی موت ہی اس کا اصل زیور ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پہلگام واقعے پر بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشت گردی میں خود ملوث ہے اور کشمیر و منی پور میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت بتائے اس نے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اتنی نالائق ہیں کہ سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر اندر آنے والوں کو روک نہ سکیں اور محض 15 منٹ میں الزام پاکستان پر لگا دیا۔

دیکھئیے:بھارت کا دہشت گردی بیانیہ دفن، معرکۂ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *