خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

پاکستان کا افغان شہریوں سے بدسلوکی کے الزامات مسترد، 41 افراد کی رپورٹ کو یکطرفہ قرار دیا

محض 41 افراد کے سروے کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات کو پاکستان نے یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور بنوں حملے سمیت سکیورٹی صورتحال کو اپنی پالیسی کی اصل وجہ قرار دیا۔
محض 41 افراد کے سروے کی بنیاد پر لگائے گئے الزامات کو پاکستان نے یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور بنوں حملے سمیت سکیورٹی صورتحال کو اپنی پالیسی کی اصل وجہ قرار دیا۔

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے بنوں حملے اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا حوالہ دیا اور افغان شہریوں کی واپسی کو قومی سلامتی کا تقاضا قرار دیا، اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق کیے جا رہے ہیں۔

May 11, 2026

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے انسدادِ تشدد کو پیش کی گئی حالیہ رپورٹ کو حقائق کے منافی اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ سرکاری حکام نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ ریاست کی بقا، ملکی سلامتی اور حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی، جنہیں صحت، تعلیم اور روزگار کے وہ حقوق دیے گئے جو دنیا کے کسی اور ملک نے مہاجرین کو فراہم نہیں کیے۔ تاہم حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی سنگین صورتحال نے پاکستان کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

پاکستان نے بین الاقوامی برادری کی توجہ خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات کی جانب مبذول کرائی ہے۔ نیز واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے بنوں حملے سمیت دیگر دہشت گردانہ کاروائیوں کے تانے بانے براہِ راست افغان سرزمین سے ملتے ہیں۔

سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق سرحد پار محفوظ ٹھکانوں سے آپریٹ کرنے والے عناصر پاکستان میں معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی سہولت کاری کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

حکام نے رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ محض 41 افراد کے محدود سروے کی بنیاد پر پاکستان جیسے بڑے ملک کے خلاف منظم بدسلوکی کا الزام لگانا بدنیتی پر مبنی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ واپسی کے مراکز میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جا رہا ہے، تاہم اپنی سرزمین کو دہشت گردی کی نذر ہونے سے بچانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی تنظیمیں یکطرفہ رپورٹس جاری کرنے کے بجائے افغان عبوری حکومت پر زور دیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور مہاجرین کی واپسی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

متعلقہ مضامین

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *