"> بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب؛ دوبارہ مہم جوئی کی تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر تاریخ کا حصہ بنا دیں گے، خواجہ آصف - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب؛ دوبارہ مہم جوئی کی تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر تاریخ کا حصہ بنا دیں گے، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں ملنے والی مار کو ابھی تک سہلا رہا ہے اور فروری 2019 کا سرپرائز ابھی تک نئی دہلی کو یاد ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا ایسا عبرت ناک جواب دیا جائے گا جس کا بھارت تصور بھی نہیں کر سکتا۔

May 18, 2026

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیوں کا سخت اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا پاکستان کو للکارنے کی کوشش کی، تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

بھارتی آرمی چیف کے حالیہ دھمکی آمیز بیان پر کڑا ردِعمل دیتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں ملنے والی مار کو ابھی تک سہلا رہا ہے اور فروری 2019 کا سرپرائز ابھی تک نئی دہلی کو یاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا ایسا عبرت ناک جواب دیا جائے گا جس کا بھارت تصور بھی نہیں کر سکتا۔

خطے کی مجموعی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کے تناؤ پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ایران پر امریکہ یا اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اب کسی بھی دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ عالمی برادری اور خطے کے دیگر ممالک مزید کسی جنگ یا تنازع کے حق میں نہیں ہیں۔

ملکی سیاسی و آئینی معاملات اور قانون سازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے الیکٹرانک میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔ انہوں نے 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دو ٹوک الفاظ میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں ابھی تک 28 ویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بات چیت یا مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

دیکھئیے:بھارتی میزائل پروگرام کا کھوکھلا پن: ڈاکٹر ٹیسی تھامس کا انٹرویو نئی دہلی کی آپریشنل ناکامیوں اور تزویراتی کمزوریوں کا عکاس

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *