کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

عسکریت پسندوں میں شدید پھوٹ؛ جماعت الاحرار کا ٹی ٹی پی پر 18 ارکان کے قتل کا الزام

عسکریت پسند تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے مابین اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد دونوں گروپوں میں باقاعدہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
عسکریت پسند تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے مابین اندرونی اختلافات انتہائی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد دونوں گروپوں میں باقاعدہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اختلافات شدت اختیار کر گئے، کُرم میں 18 عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر جے یو اے نے ٹی ٹی پی کو دھمکی دے دی۔

May 22, 2026

کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس کے منحرف دھڑے جماعت الاحرار کے مابین اندرونی اختلافات اب انتہائی سنگین اور شدت اختیار کر گئے ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان بالادستی کی یہ جنگ اب ایک دوسرے کے خلاف خونریز کاروائیوں کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس سے خطے میں عسکریت پسند تنظیموں کے مابین شدید پھوٹ واضح ہو کر سامنے آئی ہے۔

مستند ذرائع اور میڈیا چینلز کے مطابق ان بڑھتے ہوئے اختلافات کے نتیجے میں ضلع کرم میں جماعت الاحرار کے 18 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے ایک باقاعدہ میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے تحریکِ طالبان پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر جماعت الاحرار کے سینئر کمانڈر ممتاز امتی اور ان کے ارکان کو نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔

ترجمان اسد منصور نے اس واقعے پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کو سنگین نتائج اور سخت ترین انتقامی کاروائیوں کی کھلی وارننگ دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں دھڑوں میں مصالحت کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔

عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ایک اور اہم ترین نام کمانڈر بشار کا بھی سامنے آیا ہے، جو ماضی کے مرکزی کمانڈر مفتی حسن کے بھائی ہیں۔ واضح رہے کہ مفتی حسن 2014 میں داعش خراسان (آئی ایس کے پی) کے قیام کے بانی ارکان میں شامل تھے اور بعد ازاں اگست 2022 میں جماعت الاحرار کے بانی عمر خالد خراسانی کے ہمراہ ایک دھماکے میں مارے گئے تھے۔ اب ان کے بھائی کمانڈر بشار کی ٹی ٹی پی کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت نے اس آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کمانڈر ممتاز امتی اور کمانڈر بشار جیسی اہم شخصیات کا مارا جانا اور اس کے بعد آنے والا سخت ترین ردعمل اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان گروپوں کے مابین مسلح تصادم اور اندرونی جنگ مزید ہولناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔

دیکھیے: فتنہ الخوارج ٹوٹ پھوٹ کا شکار؛ گل بہادر گروپ اور ٹی ٹی پی کا اتحاد ختم ہونے کے قریب

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *