کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن ہے، 35 مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں: ترجمان

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج کا اصرار سیاسی ضد ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو سیاسی ضد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج کا اصرار سیاسی ضد ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

June 5, 2026

مظفر آباد: حکومت آزاد کشمیر کے ترجمان نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے رویے اور احتجاجی روش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی عوامی مسائل کے نام پر گمراہ کن اور بے بنیاد بیانیہ پھیلا رہی ہے، جبکہ حکومت نے ہمیشہ مذاکرات، ریلیف اور فیصلوں پر عمل درآمد کا راستہ اختیار کیا ہے۔

حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے لچک دکھانے کے بجائے دباؤ اور سڑک کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی کے 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود احتجاج پر اصرار کرنا عوامی مفاد نہیں بلکہ خالصتاً سیاسی ضد کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، مگر اس کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے، راستے بند کرنے اور عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو عوامی مطالبات کے نام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، کیونکہ آزاد کشمیر کو اس وقت مسلسل احتجاج کی نہیں بلکہ استحکام، مکالمے اور عملی حل کی ضرورت ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 جون کو شیڈول انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں عوامی حقوق کا دفاع نہیں بلکہ جمہوری عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ عوام کو بندشوں، ہڑتالوں اور دباؤ کی سیاست کے بجائے ووٹ، مکالمے اور آئینی عمل پر اعتماد کا اظہار کرنا چاہیے۔

حکومت نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی نے افہام و تفہیم کے بجائے محاذ آرائی کا راستہ منتخب کیا۔ ترجمان نے اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر کے امن و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی زندگی کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کو قانون کے دائرے میں رہ کر ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *