بھارتی فوج میں شدید پھوٹ؛ سینیئر افسر حکومت مخالف احتجاج میں شامل

نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ایک بھارتی فوجی افسر نے شرکت کر کے مودی حکومت اور فوجی قیادت کے گٹھ جوڑ اور ادارے کے زوال کو بے نقاب کر دیا ہے۔
نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران ایک بھارتی فوجی افسر نے شرکت کر کے مودی حکومت اور فوجی قیادت کے گٹھ جوڑ اور ادارے کے زوال کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز کے مطابق بھارتی فوج میں شدید ادارہ جاتی زوال اور تقسیم کے باعث ایک فوجی افسر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔

June 8, 2026

بھارتی فوج کے اندر سنگین اخلاقی، ادارہ جاتی زوال اور قیادت کے منظم جرائم کے خلاف شدید تقسیم اور مایوسی کی لہر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے نوجوانوں کے حالیہ بڑے احتجاجی مظاہرے میں ایک بھارتی فوجی افسر نے بھی شرکت کی ہے، جس نے بھارتی فوج کے سیاسی کردار کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

فوجی قیادت پر الزامات

رپورٹ کے مطابق احتجاج میں شریک بھارتی فوجی افسر کے بیان نے نئی دہلی کے مقتدر حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ فوجی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے اپنی ناامید سیاسی مہم جوئی اور اہداف کے حصول کے لیے پیشہ ورانہ ساکھ سے محروم بھارتی فوج کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے موجودہ فوجی قیادت کو بزدلانہ اور کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اب عوامی حقوق کے تحفظ کے بجائے صرف سیاسی آقاؤں کے مفادات کی نگران بن چکی ہے۔

فوج میں اندرونی پھوٹ

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران فوجی افسر کا یہ کھلم کھلا اور جرات مندانہ بیان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر چلنے والی بھارتی فوج اس وقت شدید اندرونی پھوٹ اور فکری تقسیم کا شکار ہو چکی ہے۔

سینیئر فوجی اہلکاروں کا یوں سڑکوں پر جاری عوامی اور نوجوانوں کی تحریکوں کا حصہ بننا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ادارے کے اندر نظم و ضبط مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ماتحت عملہ اپنی ہی کرپٹ قیادت کے خلاف بغاوت پر آمادہ ہے۔

دیکھیے: نئی دہلی: بیروزگاری کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کا پہلا بڑا حکومت مخالف احتجاج

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *