افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف کینیڈا اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں طالبان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

June 15, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا طے پانا اور 19 جون کو جنیوا میں پاکستانی میزبانی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، عالمی سفارت کاری میں اسلام آباد کی بے مثال کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔

June 15, 2026

ضلع کرم میں ساتین میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی اہلکار دورانِ علاج شہید ہو گیا۔ واقعے میں خاتون سمیت 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔

June 15, 2026

مردان میں پاک فضائیہ کا پی اے سی سپر مشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار فضائیہ اور بحریہ کے دو افسران شہید ہو گئے۔

June 15, 2026

افغانستان سے دبئی سونا اسمگل کرنے والے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے استعمال اور بااثر حلقوں کی سرپرستی کے دعوے کیے گئے ہیں۔

June 15, 2026

بھارت میں بیروزگاری اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف ابھرنے والی طنزیہ تحریک کاکروچ جنتا پارٹی مودی سرکار کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے، جسے عالمی میڈیا بنگلہ دیش جیسے انقلاب کی آہٹ قرار دے رہا ہے۔

June 15, 2026

افغانستان سے دبئی سونا اسمگلنگ میں طالبان کے بااثر افراد کا مبینہ کردار بے نقاب

افغانستان سے دبئی سونا اسمگل کرنے والے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے استعمال اور بااثر حلقوں کی سرپرستی کے دعوے کیے گئے ہیں۔
افغانستان سے دبئی سونا اسمگل کرنے والے ایک مبینہ منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے استعمال اور بااثر حلقوں کی سرپرستی کے دعوے کیے گئے ہیں۔

افغانستان سے دبئی سونا اسمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹس میں کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے استعمال اور بعض بااثر شخصیات کے کردار کے دعوے کیے گئے ہیں۔

June 15, 2026

کابل: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان سے دبئی سونا اسمگل کرنے والے ایک بڑے اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جس میں افغان طالبان کی حکومت کے بعض اہم مقتدر حلقوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ کے ایک معتبر ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی مختلف کانوں سے نکالا جانے والا سونا سیاہ رنگ کے بیگز میں پیک کر کے کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کے ذریعے دبئی منتقل کیا جاتا ہے، جبکہ اسی فضائی راستے سے واپسی پر چاندی افغانستان لائی جاتی ہے۔

افغان طالبان کے ایک رکن کے مطابق ملک کے مختلف خطوں سے سونا خریدنے، اسے یکجا کرنے اور کابل ایئرپورٹ تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری فرمان اللہ ولد کمین گل نامی شخص کو سونپی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرمان اللہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہیواد بہادر کے نام سے ایک ٹریول کمپنی چلاتا ہے، جس کی ایک فعال برانچ دبئی میں بھی قائم ہے اور اسی نیٹ ورک کے ذریعے سونے اور چاندی کی خرید و فروخت کے تمام معاملات کو منظم کیا جاتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرمان اللہ کو کابل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل تک اسلحہ لے جانے کی خصوصی اجازت اور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ماضی میں یہ تمام سرگرمیاں خوست ایئرپورٹ سے سرانجام دی جاتی تھیں، تاہم بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے تحفظات اور حساسیت کے باعث اب اس مقصد کے لیے کابل ایئرپورٹ کا وی آئی پی ٹرمینل استعمال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی نیٹ ورک سے وابستہ کارندے اپنے بیگز میں 20 سے 30 کلو گرام تک سونا لے کر سفر کرتے ہیں اور انہیں ہر چکر کے عوض 700امریکی ڈالر ادا کیے جاتے ہیں۔ ان مبینہ اسمگلروں میں نقیب اللہ ولد رفیع اللہ، قسمت اللہ ولد ذبیح اللہ، معروف ولد ولی خان، شاہد اللہ ولد نور شاہ خان اور جعفر علی شاہ ولد گل حاتم شامل ہیں۔

ان تمام افراد کے آنے جانے کے فضائی ٹکٹس اور دیگر تمام سفری اخراجات یہ نیٹ ورک خود برداشت کرتا ہے، اور سونے سے بھرے یہ بیگز ایک بین الاقوامی ایئرلائن کی پروازوں کے ذریعے مستقل بنیادوں پر دبئی منتقل کیے جا رہے ہیں۔

دیکھیے: لوگر میں طالبان کے خلاف احتجاج، مکانات کی مسماری اور بزرگوں کی گرفتاری پر عوام مشتعل

متعلقہ مضامین

افغان طالبان کی پالیسیوں اور ہرات کے حالیہ واقعات کے خلاف کینیڈا اور یورپ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جہاں طالبان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

June 15, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا طے پانا اور 19 جون کو جنیوا میں پاکستانی میزبانی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، عالمی سفارت کاری میں اسلام آباد کی بے مثال کامیابی اور خطے میں پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہے۔

June 15, 2026

ضلع کرم میں ساتین میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی اہلکار دورانِ علاج شہید ہو گیا۔ واقعے میں خاتون سمیت 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔

June 15, 2026

مردان میں پاک فضائیہ کا پی اے سی سپر مشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار فضائیہ اور بحریہ کے دو افسران شہید ہو گئے۔

June 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *