کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

سی ٹی ڈی آپریشنز؛ اٹک میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک، کراچی میں 5 گرفتار

سی ٹی ڈی نے اٹک اور کراچی میں کاروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے اٹک اور کراچی میں کاروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی اٹک اور کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں، اٹک میں 5 دہشت گرد ہلاک، کراچی میں بی ایل اے اور ایف اے کے سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ افراد گرفتار۔

June 16, 2026

سی ٹی ڈی نے پنجاب اور سندھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ اٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ کراچی میں کالعدم بی ایل اے اور ایف اے کے کے 5 مبینہ کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پانچ دہشت گرد ہلاک

اٹک سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سرحدی علاقے کے قریب ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جوابی کاروائی میں 5 خطرناک دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔

اسلحہ اور بارودی مواد

ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے تلاشی کے دوران ایک خودکش جیکٹ، 2 دستی بم، 3 سب مشین گنز اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کے دیگر مہروں تک پہنچا جا سکے۔

پانچ دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب کراچی میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے دو بڑے آپریشنز کیے۔ ان کارروائیوں میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے تین ارکان عمران خان، ظہیر احمد اور محمد ریاض جبکہ ایف اے کے کے دو ارکان حجت اللہ اور حبیب اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق بی ایل اے کے کارندے شہر میں حساس تنصیبات کی ریکی میں ملوث تھے۔

افغانستان سے تربیت

کراچی سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے حال ہی میں افغانستان کے تربیتی کیمپوں سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ اپنے ہینڈلرز کو حساس معلومات فراہم کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم ظہیر احمد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں کراچی میں تخریب کاری کے لیے منظم ہونے والے نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں۔

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *