سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

امریکہ ایران تاریخی معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف نے بطورِ ثالث دستخط کر دیے

امریکہ اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث اور ضامن دستخط کیے۔
شہباز شریف دستخط کرتے ہوئے

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد جنگ ختم اور آبنائے ہرمز فوری کھولی جائے گی۔

June 18, 2026

عالمی سفارتی منظرنامے پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنی تزویراتی اہمیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ پاکستان کی انتھک اور کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان پچھلے 110 روز سے جاری شدید کشیدگی اور تنازع کا باقاعدہ خاتمہ ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے تاریخی سفارتی دستاویز اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے اور ایکس پر جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث اور ضامن اپنے دستخط ثبت کر دیے ہیں۔

اس تاریخی دستاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود تھے۔ اس معاہدے کو خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امن کی نئی راہ ہموار ہوگی۔

مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی اس اہم ترین دستاویز پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جنگی صورتحال کا خاتمہ ہوگا اور اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں اس یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی صدر مسعود پزشکیان کی دستخط کرتے ہوئے تصاویر جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں اس اہم سنگِ میل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان طویل تنازع کے سفارتی حل کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ اس اہم ترین سفارتی مشن کی کامیابی کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

دیکھیے: پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے تاریخی معاہدے پر دستخط، آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *