وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

پاکستان میں مبینہ داعش ٹھکانوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

وزارتِ اطلاعات کا افغان طالبان کے دعوؤں پر فیکٹ چیک؛ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا افغان ڈرون مار گرایا گیا، جبکہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور سرپرستی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

June 19, 2026

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ان دعوؤں کو یکسر مسترد اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے جس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

افغان طالبان اپنے مختلف پراپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے یہ گمراہ کن دعویٰ کر رہے تھے کہ انہوں نے پاکستانی حدود میں مبینہ طور پر داعش خراسان کے بعض ٹھکانوں کو سادہ نوعیت کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے فیکٹ چیک جاری کرتے ہوئے ان تمام بیانات کو حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔

افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اصل حقیقت یہ ہے کہ داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے خود افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں، جہاں سے نہ صرف ان کی مکمل سرپرستی کی جا رہی ہے بلکہ وہیں سے پاکستان سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمسایہ ممالک اور پورے خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی، بشمول داعش، ایف اے کے، ایف اے ایچ اور دیگر مسلح گروہوں کی سرگرمیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے طالبان حکومت اس نوعیت کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیانات جاری کر رہی ہے۔

افغان ڈرون تباہ

حقیقی صورتحال اور فیکٹ شیئر کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت کا ایک سادہ نوعیت کا ڈرون خیبر کے سرحدی علاقے شینکو کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ پاک فضائیہ کے مستعد اور جدید فضائی دفاعی نظام نے اس فضائی خلاف ورزی کو فوری طور پر شناخت کیا اور ڈرون کو فضا میں ہی مؤثر طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس کارروائی اور تباہ شدہ ڈرون کی باقاعدہ تصویر بھی ثبوت کے طور پر جاری کر دی گئی ہے، جس نے طالبان کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے کیونکہ حقیقت ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتی ہے۔

دیکھیے: ڈی آئی خان: پولیس کی بروقت کاروائی، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *