ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے ترک النسل اقوام کی حمایت اور ہرات مظاہروں سے اظہارِ یکجہتی کے الزام میں ازبک ثقافتی کارکن مسعود تیمور کو گرفتار کر لیا۔

June 23, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں اعلیٰ قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔ دورے کا مقصد ثالثی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

June 23, 2026

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر ان کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی صدر کا پرجوش اور پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے۔

ایرانی صدر جس خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں، اسے میناب کا نام دیا گیا ہے، جو ایران میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید بچوں کی یاد میں منسوب ہے۔ اس علامتی اقدام کو دونوں ممالک کے سفارتی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس اہم دورے میں ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق، صدر مسعود پزشکیان اپنے اس مختصر دورے کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر کی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا بنیادی ایجنڈا پاک، امریکہ اور ایران کے مابین تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان خطے میں امن و امان کے قیام اور ثالثی کے مخلصانہ کردار پر پاکستان کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے لاپتہ قرار دیا گیا یوسف نامی شخص بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کا سرگرم دہشت گرد نکلا، جو سکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران مارا گیا ہے۔

June 23, 2026

پاکستان نے افغان حکومت کے زیرِ اثر ابلاغی ادارے المرصاد کے خیبر اور پشاور میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں سے متعلق دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

June 23, 2026

پنجگور کے علاقے جیرک میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔

June 23, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

June 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *