خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

بغاوت پر اکسانے والوں کو سخت سزا دی جائے، پاکستان کشمیر رشتہ ناقابل تنسیخ ہے، سردار عتیق

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے پاک کشمیر رشتے کو ناقابل تنسیخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی آڑ میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، غداری پر سخت سزا ہونی چاہیے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے پاک کشمیر رشتے کو ناقابل تنسیخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی آڑ میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، غداری پر سخت سزا ہونی چاہیے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد کا انکشاف؛ ایکشن کمیٹی کے پیچھے بیرونی ایجنڈا تھا، اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

June 25, 2026

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ انتہائی مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ ہے، جسے کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ مسلم کانفرنس کا بنیادی مؤقف آج بھی وہی ہے جو قیامِ پاکستان سے قبل تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ایکشن کمیٹی اور بیرونی ایجنڈا

سردار عتیق احمد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے مطالبات جائز ہو سکتے ہیں لیکن ان کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی ابتدا ہی سے تصادم، افراتفری اور بدامنی کی طرف جاتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ مطالبات کی آڑ میں ریاستی اداروں کے خلاف گالم گلوچ اور مخصوص عناصر کا کردار سامنے آنا شروع ہوا، جس کے پیچھے بیرونی ایجنڈے کی جھلک نظر آئی۔ انہوں نے بچوں اور خواتین کو احتجاجی مقامات پر ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی بھی مذمت کی۔

سابق وزیراعظم نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو کوئی بھی ریاستی اداروں یا افواجِ پاکستان میں بغاوت پر اکسانے کی کوشش کرے، اس کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایسے اقدامات کو غداری تصور کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر مضبوط کیا ہے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال

آئندہ سیاسی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس متحدہ علما کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تحت آزاد کشمیر کے تمام 45 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 27 جولائی کے عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 سے 65 فیصد تک رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کا حل تصادم کے بجائے صرف جمہوری اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دیکھیے: راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے ختم، رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا

متعلقہ مضامین

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *