پاکستان میں ہونے والے بڑے خودکش حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تفصیلی اور دستاویزی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

June 30, 2026

پاکستان نے شواہد کے ساتھ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دے دیا۔ کراچی حملے میں گرفتار افغان کارندے نے وہاں قائم تربیتی مراکز کا اعتراف کر لیا ہے۔

June 30, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کے دوران ہلاک افغان شہریوں اور ٹی ٹی پی کمانڈرز کے افغانستان اور بیرون ملک جنازوں اور تعزیتی تقریبات کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

June 30, 2026

اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہو سکتا اور پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

June 30, 2026

روسی ماہر ڈاکٹر روکسولانا زیگون نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے اور پانی کو سیاسی ہتھیار بنانا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

June 30, 2026

دہشت گرد جہاں چھپیں گے نشانہ بنیں گے، یوناما طالبان کا ترجمان بن چکا ہے: پاکستان

سفارتی و ملکی ماہرین نے یوناما پر افغان طالبان کا پراپیگنڈا پھیلانے اور ٹی ٹی پی کی حوصلہ افزائی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
سفارتی و ملکی ماہرین نے یوناما پر افغان طالبان کا پراپیگنڈا پھیلانے اور ٹی ٹی پی کی حوصلہ افزائی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق یوناما افغان طالبان کے ترجمان کے طور پر کام کر رہا ہے اور ٹی ٹی پی شہری آبادی کو انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔

June 30, 2026

سفارتی و ملکی ماہرین نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی حالیہ رپورٹس اور طرزِ عمل کو سراسر بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماہرین کے مطابق یوناما اب افغان طالبان کا ترجمان بن چکا ہے اور اس کی حیثیت ایک پروپیگنڈا ونگ سے زیادہ نہیں رہی۔

سفارتی ذرائع کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی ڈالرز میں بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے اقوام متحدہ کے بعض اہلکار اپنے مراعات یافتہ عہدوں کا جواز پیدا کرنے کے لیے طالبان کی وزارتِ اطلاعات کی تیار کردہ تحریروں کو من و عن اپنے نام سے شائع کر رہے ہیں۔

متعلقہ ماہرین کے مطابق یہ اہلکار آرام دہ اور پرآسائش دفاتر تک محدود ہیں اور ان کا کوئی بھی نمائندہ زمینی حقائق کی تصدیق کے لیے متعلقہ علاقوں کا رخ نہیں کرتا۔

سکیورٹی اور ملکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث عملاً تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو یہ ترغیب مل رہی ہے کہ وہ شہری اور گنجان آباد علاقوں میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں قائم رکھے اور کارروائیوں سے بچنے کے لیے اپنے ہی اہل خانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرے۔

ماہرین نے سکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبان حکومت اپنے اسلحہ کے ذخائر اور ڈرون رکھنے کی تنصیبات کو بھی شہری آبادیوں کے درمیان منتقل کر رہی ہے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ حربے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی چھپیں گے، انہیں قانون اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے نشانہ بنایا جائے گا۔ اس مؤقف پر زور دیا گیا ہے کہ چند بین الاقوامی اہلکاروں کی تنخواہوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستانی شہریوں کے خون کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ مضامین

پاکستان میں ہونے والے بڑے خودکش حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تفصیلی اور دستاویزی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

June 30, 2026

پاکستان نے شواہد کے ساتھ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دے دیا۔ کراچی حملے میں گرفتار افغان کارندے نے وہاں قائم تربیتی مراکز کا اعتراف کر لیا ہے۔

June 30, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کے دوران ہلاک افغان شہریوں اور ٹی ٹی پی کمانڈرز کے افغانستان اور بیرون ملک جنازوں اور تعزیتی تقریبات کے ناقابل تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

June 30, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *