"> بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث، 4 روز میں 54 دہشت گرد ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آر - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث، 4 روز میں 54 دہشت گرد ہلاک: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس؛ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، سیکیورٹی آپریشنز میں 54 دہشت گرد ہلاک، 11 جوانوں کی شہادت۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ؛ بھارتی مداخلت کا انکشاف، 4 روزہ آپریشنز میں 54 دہشت گرد ہلاک، 11 جوان شہید۔

July 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے جسے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قبول نہیں۔ دشمن کا اصل مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلا کر صوبے میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 42 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔

احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ زیارت اور مانگی ڈیم کے علاقوں میں فورسز نے مؤثر کارروائیاں کیں۔ مانگی ڈیم پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ زیارت میں بھی پولیس جوانوں کی بہادری سے 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مزید برآں قومی شاہراہ (این-25) پر جھاو کراس اور کرارو کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں پولیس کے 9 جوان بھی شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور سڑکیں بلاک کر کے بھتہ وصولی کی کوشش کی، لیکن عوام اور سکیورٹی فورسز کے عزم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *