"> امریکہ نے معاہدہ توڑا تو نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، ایران
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکہ نے معاہدہ توڑا تو نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا، کسی بھی جنگ کا اختتام ایران کے ہتھیار ڈالنے پر نہیں ہوگا۔
امریکا نے معاہدہ توڑا تو نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایران

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ معاہدے یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داری واشنگٹن پر ہوگی۔ باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امن چاہتا ہے، مگر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

July 11, 2026

تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی دباؤ یا معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی جنگ ایران کے ہتھیار ڈالنے پر ختم نہیں ہوگی۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ صرف وہی ملک امریکہ کے ساتھ مؤثر مذاکرات کر سکتا ہے جو جنگ کے لیے بھی ہر وقت تیار ہو۔ نیر انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی تو ایران اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا جنگ بندی معاہدے میں اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹا تو اس کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری واشنگٹن پر ہی عائد ہوگی۔

باقر قالیباف کے مطابق انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بات چیت کے دوران واضح کر دیا تھا کہ ایران کو امریکہ پر قطعی اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کو سفارتی حل کا ذریعہ سمجھا ہے لیکن یہ عمل دھمکی، دباؤ یا طاقت کے استعمال کے سائے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ایرانی قیادت نے لبنان میں جنگ بندی کو بھی اپنے لیے اتنا ہی اہم قرار دیا ہے جتنی خود ایران کی جنگ بندی ہے۔

دیکھیے: ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *