"> غیر قانونی افغان شہریوں کی ڈیڈ لائن ختم
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

غیر قانونی افغان شہریوں کی ڈیڈ لائن ختم، فوری گرفتاری کا حکم

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد حکومت نے ملک گیر کریک ڈاؤن اور فوری گرفتاریوں کا حکم دے دیا۔
غیر قانونی افغان شہریوں کی ڈیڈ لائن ختم

پاکستان میں بغیر ویزا مقیم افغان شہریوں کی ڈیڈ لائن ختم۔ وزارتِ داخلہ نے جیو ٹیگنگ کی مدد سے فوری گرفتاریوں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

July 11, 2026

اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی حکومتی مہلت ختم ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے 10 جولائی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ویزا دستاویزات کے بغیر مقیم تارکینِ وطن کی ڈی پورٹیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق اب بغیر کارآمد ویزے اور سفری دستاویزات کے ملک میں مقیم کسی بھی افغان شہری کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ اس گرینڈ آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں غیر قانونی تارکین کی جیو ٹیگنگ اور جیو فینسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے غیر قانونی مقیم افراد کی جلد سے جلد گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ اس سلسلے میں 28 جون کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو باقاعدہ خطوط بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی صرف غیر قانونی تارکین تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ان کی معاونت کرنے والے مقامی افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن ہوگا۔ ایسے تمام پاکستانی شہریوں اور جائیداد کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے غیر قانونی افغان شہریوں کو پناہ دی یا انہیں مکانات کرائے پر فراہم کیے۔

کریک ڈاؤن کی سخت مانیٹرنگ کے لیے ایک باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام صوبائی اور علاقائی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر وفاقی وزارتِ داخلہ کو رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔ اس رپورٹ میں پکڑے گئے افراد کی تعداد، کی جانے والی کارروائی اور ان کی موجودہ حیثیت کا مکمل ڈیٹا شامل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *