"> گوجرانوالہ کورٹ: مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر سماعت مقرر - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

گوجرانوالہ کورٹ: مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر سماعت مقرر

گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست، عدالت نے جواب طلب کر لیا

سیشن جج گوجرانوالہ کی عدالت نے ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی رٹ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر 28 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔

July 15, 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج و جسٹس آف پیس گوجرانوالہ، فیصل جمیل کی عدالت میں منظور قادر بھنڈر ایڈوکیٹ کی جانب سے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 22-اے اور 22-بی کے تحت ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے دائر کردہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس حکام (ایس ایچ او و دیگر فریقین) سے اس معاملے پر تفصیلی تبصرے اور رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ فریقین 28 جولائی 2026 تک اپنے جوابات اور رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مولانا فضل الرحمٰن نے قصور میں یہ متنازع بیان دیا تھا، جس کے بعد عوامی، سیاسی اور صحافتی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مختلف حلقوں نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے اس حالیہ بیان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وطنِ عزیز کے محافظوں اور شہدا کی بے مثال قربانی کو محض چند ہزار روپے کی تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا انتہائی افسوسناک اور قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی توہین ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *