حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کے پرامن مارچ پر نئی دہلی میں پولیس کا وحشیانہ تشدد، انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔

July 20, 2026

مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال، نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے فلیش فلڈ الرٹ جاری۔

July 20, 2026

افغانستان میں پرتشدد واقعات، سابق انٹیلیجنس افسر اور قبائلی عمائدین الگ الگ حملوں میں قتل

افغانستان کے صوبوں دایکندی اور غزنی میں سابق انٹیلیجنس افسر اور قبائلی بزرگ الگ الگ واقعات میں قتل، محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
افغانستان میں پرتشدد واقعات، سابق انٹیلیجنس افسر اور قبائلی بزرگ قتل

افغانستان کے صوبوں دایکندی اور غزنی میں الگ الگ واقعات میں سابق انٹیلیجنس افسر اور قبائلی بزرگ کو قتل کر دیا گیا، محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

July 19, 2026

افغانستان کے صوبوں دایکندی اور غزنی میں دو الگ الگ واقعات میں سابق افغان انٹیلیجنس افسر اور ایک قبائلی بزرگ کو قتل کر دیا گیا، جبکہ دونوں واقعات کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ دایکندی کے ضلع شہرستان میں سابق سیکیورٹی اہلکار اور انٹیلیجنس افسر محمد علی طوفان کو جمعرات کی شام نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی اور سابق افغان حکومت کے خاتمے کے بعد وہ طالبان کی عام معافی کے اعلان پر اعتماد کرتے ہوئے افغانستان ہی میں مقیم رہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان انٹیلیجنس نے تقریباً 2 سال قبل انہیں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) سے مبینہ تعلق کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ وہ کابل کی پل چرخی اور پروان کی بگرام جیل میں قید رہے اور تقریباً 5 ماہ قبل رہائی کے بعد دوبارہ زراعت سے وابستہ ہو گئے تھے۔ مقتول اپنے پیچھے 6 بچے سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں قبائلی بزرگ قادر علی رفعت کی لاش 24 گھنٹے بعد برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وہ 16 جولائی کی صبح موٹر سائیکل پر علی آباد تمکی بازار جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے، تاہم واپس نہ آئے۔

مقامی افراد نے تلاش کے بعد ان کی لاش برآمد کی، جس پر تشدد اور زخموں کے واضح نشانات موجود تھے۔

دونوں واقعات کے ذمہ داروں کا تاحال تعین نہیں ہو سکا اور تحقیقات جاری بتائی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *