بس اسٹینڈ کے قریب قائم غیر قانونی روڈ بلاک کو ہٹانے کے دوران پولیس اور مسلح عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے بس اسٹینڈ کے قریب طویل عرصے سے روڈ بلاک کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے مقامی شہریوں اور مسافروں کو آزادانہ نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیے پولیس نے آج صبح کارروائی کرتے ہوئے بس اسٹینڈ کا راستہ کھلوانے کے لیے پیش قدمی کی۔
پولیس کی پیش قدمی کے دوران مسلح عناصر نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جواب میں کارروائی کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 1 سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی کا مقصد شاہراہ کو بحال کرنا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دیکھیے: مددگار یا مکار؟





