نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو یقین دہانی

شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ۔ بحیرہ احمر میں ٹینکرز پر حملوں کی مذمت اور سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ۔

July 23, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران شہباز شریف نے واضح کیا کہ سعودی آئل ٹینکروں پر حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں عالمی تجارتی نقل و حمل، جہاز رانی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک مرحلے پر سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارتی راستوں کی بلا تعطل روانی اور امن قائم رکھنے کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مسلسل اور پختہ حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ممالک کے تاریخی و مضبوط تعلقات کو سراہا۔ گفتگو کے اختتام پر وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

دیکھیے: امریکہ ایران کشیدگی: پاکستان، قطر اور مصر کی 10 روزہ جنگ بندی کی بڑی سفارتی پیشکش

متعلقہ مضامین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *