سنٹرل کرم کے علاقے تاتنگ درہ میں فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ اس کے علاوہ ایک مغوی ایس ایچ او کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

September 9, 2026

اسلام آباد کی عدالت نے مینا خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

September 9, 2026

نائن الیون کے 25 برس بعد بھی امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب برقرار ہے۔ ایک نئی رپورٹ نے اہم حقائق ظاہر کیے ہیں۔

September 9, 2026

نئے صوبے پاکستان کی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں، مگر اس کے لیے مضبوط منصوبہ بندی، مالی وسائل اور سیاسی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

September 9, 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یمن سے حملوں کے بعد مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہو سکتا ہے اور پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے گا۔

September 9, 2026

گزشتہ روز حوثی ملیشیا کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں سعودی شہروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

September 9, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جاری 13 روزہ حملوں کا سلسلہ ایک روز کے لیے روک دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر ایک روز کے لیے حملے روکنے کا حکم

ٹرمپ کا ایران پر حملے ایک روز کے لیے روکنے کا حکم، اومان کی ثالثی میں مذاکرات جاری۔

July 26, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جاری حملوں کا سلسلہ ایک روز کے لیے روکنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ حملوں کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ حملے صرف ایک دن کے لیے روکے گئے ہیں یا باقاعدہ جنگ بندی کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے کے حملوں کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی۔

جمعہ کو فوج کی جانب سے پیش کی گئی حملے کی تجویز کے باوجود صدر ٹرمپ نے کارروائی روکنے کی ہدایت دی۔

اس فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے پاس حملے جاری رکھنے اور شدت بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے، جس سے ہر چیز تباہ کی جا سکتی ہے، تاہم بہتر حکمتِ عملی ایران سے مذاکرات کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے روکنے کا فیصلہ ایسے وقت کیا گیا جب اومانی وفد آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاہدے پر بات چیت کے لیے جمعہ کو تہران پہنچا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران اور اومان کے مابین اس معاہدے پر اسی ہفتے کے اختتام تک اتفاق ہو سکتا ہے، جس کے بعد اسے قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

سنٹرل کرم کے علاقے تاتنگ درہ میں فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ اس کے علاوہ ایک مغوی ایس ایچ او کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

September 9, 2026

اسلام آباد کی عدالت نے مینا خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

September 9, 2026

نائن الیون کے 25 برس بعد بھی امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب برقرار ہے۔ ایک نئی رپورٹ نے اہم حقائق ظاہر کیے ہیں۔

September 9, 2026

نئے صوبے پاکستان کی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں، مگر اس کے لیے مضبوط منصوبہ بندی، مالی وسائل اور سیاسی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

September 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *