پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جنہیں امریکی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ حملے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں تمام امریکی افواج محفوظ ہیں اور خطے میں ہائی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مختلف مشنز پر تعینات ہیں، جو ایران کے خلاف نافذ کردہ بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔
سینٹکام نے بتایا کہ 28 جولائی تک کارروائیوں کے دوران 18 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑا گیا، 2 کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ 2 جہازوں کی تلاشی لی گئی تاکہ امریکی پابندیوں پر عمل درآمد کروایا جا سکے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملہ اردن میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر نظر ہے اور کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے افواج تیار ہیں۔
دیکھیے: حوثیوں کا سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام، پاکستان کی شدید مذمت