تیرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد خوارج کی جانب سے دینی جذبات کو بھڑکانے اور ریاستی کارروائیوں کو بدنام کرنے کی منظم پاوپیگنڈا مہم ناکام بنا دی گئی ہے۔

August 3, 2026

یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ سے سیاسی حمایت کی اپیل کر دی۔

August 3, 2026

بدخشاں میں اہم طالبان کمانڈر عبداللہ طاہری کے قتل کے بعد افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

August 3, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیا نے طالبان کے خلاف جدوجہد کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات اور عوام کے سامنے جوابدہ حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

August 3, 2026

جنوبی وزیرستان کے شہر وانا کی سپر مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں معروف امن پسند مذہبی رہنما اور سابق کمانڈر مفتی جان امیر شہید ہو گئے۔

August 3, 2026

وزیرستان کے احسان محسود نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں بھارت اور سری لنکا کے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

August 3, 2026

سوات میں امن مارچ پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی کا نامزد گورنر ہلاک

سوات کے علاقے کبل میں گزشتہ کل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکا، جبکہ فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی اورکزئی کا نامزد شیڈو گورنر معاویہ اورکزئی ہلاک ہو گیا۔
سوات میں امن مارچ پر حملہ، فورسز کارروائی میں ٹی ٹی پی کا نامزد گورنر ہلاک

سوات کے علاقے کبل میں امن مارچ پر خودکش حملہ۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹی ٹی پی اورکزئی کا نامزد شیڈو گورنر معاویہ اورکزئی ہلاک، تحقیقات جاری۔

August 3, 2026

سوات کے علاقے کبل میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہو گئے، جبکہ جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کبل میں دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی شہری علاقے میں امن کے قیام کے لیے منعقدہ امن مارچ میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق امن مارچ میں موجود ایک افغان خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حتمی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی ایک اور کارروائی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ضلع اورکزئی کے لیے نامزد شیڈو گورنر معاویہ اورکزئی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ کالعدم تنظیم کے حامی ذرائع نے بھی اس کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم آزاد ذرائع سے حتمی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

علاوہ ازیں، افغانستان کے علاقے سپیرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلسِ عسکری گروپ کے سربراہ کمانڈر اختر محمد عرف خلیل کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمانڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقیم تھا، تاہم مقامی ذرائع سے خبر کی حتمی تصدیق ہونا باقی ہے۔

دریں اثناء، ہنگو پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بھی مارا گیا ہے، جسے سکیورٹی ذرائع کی جانب سے ہنگو حملے کا بدلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

تیرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد خوارج کی جانب سے دینی جذبات کو بھڑکانے اور ریاستی کارروائیوں کو بدنام کرنے کی منظم پاوپیگنڈا مہم ناکام بنا دی گئی ہے۔

August 3, 2026

یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ سے سیاسی حمایت کی اپیل کر دی۔

August 3, 2026

بدخشاں میں اہم طالبان کمانڈر عبداللہ طاہری کے قتل کے بعد افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت انتہائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

August 3, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیا نے طالبان کے خلاف جدوجہد کا اعادہ کرتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات اور عوام کے سامنے جوابدہ حکومت کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

August 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *