بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فورسز کی بڑی کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان اور لکی مروت میں سکیورٹی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوا۔
پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں

لوچستان کے کچھی اور خاران میں 17 دہشت گرد ہلاک، لکی مروت میں خودکش بمبار سمیت 2 مارے گئے، کارروائی کے دوران پاک فوج کا جوان شہید۔

November 4, 2026

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران خودکش بمبار سمیت 19 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں میں 17 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے شہر کی سڑک بند کرنے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

خاران میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 25 سالہ سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔ ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

لکی مروت میں 2 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گنڈی چوک کے مقام پر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امن کمیٹی کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔ اہلکاروں کو دیکھتے ہی گاڑی میں سوار مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کردی، جس پر جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سے اسلحہ، کالعدم تنظیم کے جھنڈے اور دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فرار ہونے والے زخمی دہشت گرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے مبینہ عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب بلوچ کو کمانڈر ان چیف کے عہدے سے الگ کر کے تمام اختیارات سینئر کمانڈ کونسل کے سپرد کر دیے ہیں۔

November 4, 2026

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *