ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور اتحادی فورسز نے طالبان کی حمایت کرنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر عسکری کارروائی کا انتباہ۔

August 6, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکومت کے باوجود کارکردگی صفر، مون سون بارشوں سے ہسپتال اور بازار زیرِ آب۔

August 6, 2026

ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں کواڈ کاپٹر حملے میں 1 شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ کے پی میں فتنۃ الخوارج کے خلاف فورسز کا گھیراؤ سخت ہو چکا ہے۔

August 6, 2026

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

August 5, 2026

خضدار کے علاقہ گورو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کا مؤثر جواب دیتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، مواصلاتی آلات اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور ان کے چھپے ہوئے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

دیکھیے: پاک امریکہ کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور اتحادی فورسز نے طالبان کی حمایت کرنے والے غیر ملکی جنگجوؤں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا، عدم تعمیل پر عسکری کارروائی کا انتباہ۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *