ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

مون سون بارشوں سے ہسپتال زیرِ آب، کے پی حکومت کی گورننس پر سوالات

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکومت کے باوجود کارکردگی صفر، مون سون بارشوں سے ہسپتال اور بازار زیرِ آب۔
مون سون بارشوں سے ہسپتال زیرِ آب، کے پی حکومت کی گورننس پر سوالات

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوالات۔ مون سون کی بارشوں سے ہسپتال و بازار ڈوب گئے، شہری بنیادی سہولیات سے محروم۔

August 6, 2026

خیبرپختونخوا میں دہائی سے قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بنیادی مشکلات حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ صوبے کے عوام بدامنی، کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور بجلی کی شدید قلت کے عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، جبکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر نظر آ رہی ہے۔

بارشوں اور مون سون سیزن نے پی ٹی آئی حکومت کے گڈ گورننس اور بہترین انفراسٹرکچر کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ سڑکیں، تجارتی مراکز اور بازار تو درکنار، صوبے کے نگران اور سرکاری ہسپتال بھی زیرِ آب آ چکے ہیں، جس کے باعث نہ تو بازار محفوظ رہے ہیں اور نہ ہی علاج معالجے کے مراکزشديد بدانتظامی کا شکار ہیں۔

طبی مراکز اور سرکاری ہسپتالوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے کے لیے شدید خواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتالوں میں بنیادی ادویات اور طبی سہولیات کا فقدان پہلے ہی موجود تھا، اب سیلابی پانی داخل ہونے سے صورتحال مزید سنگین اور عوام کے لیے اذیت ناک ہو چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سالہا سال اقتدار میں رہنے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے صرف سیاسی نعرے بازی پر توجہ دی اور عوام کو مسائل کے دلدل میں تنہا چھوڑ دیا۔

عوام نے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کاغذی دعوؤں کے بجائے فوراً عملی اقدامات کیے جائیں۔ امن و امان کی بحالی، مہنگائی پر قابو پانے اور مون سون میں ہسپتالوں و بازاروں کی ابتر صورتحال کو سنبھالنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *