مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے اندر حاضری دی۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے عمرہ ادا کر لیا، خانہ کعبہ کے اندر حاضری کی سعادت بھی حاصل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

August 7, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اعلیٰ سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو مکہ مکرمہ پہنچے جہاں مسجد الحرام آمد پر مکہ مکرمہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا گرمجوشانہ استقبال کیا۔ عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد کو خانہ کعبہ کے اندر حاضری کی بھی خصوصی سعادت حاصل ہوئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے۔

اس سے قبل جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر ماحولیات انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے۔ دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، علاقائی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دیکھیے: شریف اور فیلڈ مارشل کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *