کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

خیبرپختونخوا میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں متحرک فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 خوارجی ہلاک، وزیراعظم کو خراجِ تحسین

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری

August 7, 2026

خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع دیر میں انجام دی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید 2 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، اہم دستاویزات اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ قومی ایکشن پلان اور عزمِ استحکام وژن کے مطابق بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

دیکھیے : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی آپریشن، فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 15 زخمی

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *