ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ اور مسلم اتحاد پر بات چیت متوقع ہے۔

August 7, 2026

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہے۔

August 7, 2026

خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں متحرک فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 7, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے اندر حاضری دی۔

August 7, 2026

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی جلد خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ عرب میڈیا نے سفارتی کوششوں میں تعطل کی نشاندہی کی ہے۔

August 7, 2026

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل کیا جائے، چین

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کا بڑا مطالبہ، کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ میں چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر عالمی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ بیجنگ کے اس قدم سے پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہوئی ہے۔

August 7, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ ونگ پر فوری عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے سن لی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے سلامتی کونسل کو بی ایل اے اور اس کے ذیلی ونگز کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

چینی مندوب نے افغانستان میں موجود داعش خراسان جیسے گروہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس کے دوران چین نے پاکستان میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کرے۔

سفارتکار نے جدید ٹیکنالوجی کے دہشت گردانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فتنے سے نمٹنے کے لیے دنیا کو زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔

چین کا یہ قدم پاکستان کے اس روزِ اول کے مؤقف کی بڑی توثیق ہے، جس میں اسلام آباد عالمی برادری سے بی ایل اے پر پابندی کا تقاضا کرتا رہا ہے۔

دیکھیے: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری اقدامات کرے: پاکستان

متعلقہ مضامین

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ اور مسلم اتحاد پر بات چیت متوقع ہے۔

August 7, 2026

خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں متحرک فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 7, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے اندر حاضری دی۔

August 7, 2026

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی جلد خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ عرب میڈیا نے سفارتی کوششوں میں تعطل کی نشاندہی کی ہے۔

August 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *